Loading
ڈی ایس پی مرید بگٹی شہید بے مثال شجاعت، فرض شناسی اور قربانی کی لازوال تصویر ہیں جو بلوچستان میں بارکھان کے علاقے رکنی میں آپریشن پر جاتے ہوئے وطن پر قربان ہوگئے۔
شہید مرید بگٹی کا تعلق سوئی سے تھا جبکہ وہ ضلع بارکھان میں بطور ڈی ایس پی محکمہ پولیس میں فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
نڈر اور بہادر ڈی ایس پی مرید بگٹی شہید نے سوگواران میں 2 بیوہ اور 12 بچے چھوڑے ہیں۔ شہید ڈی ایس پی کی جعفر آباد میں رہائش گاہ پر دہشت گردی کے واقعے میں 2بیٹیاں بھی شہید ہو چکی ہیں۔
بارکھان میں امن کی خاطر سینہ سپر ہونے والے بہادر ڈی ایس پی مرید بگٹی قوم کا فخر اور شجاعت کی مثال ہیں۔
بارکھان پولیس نے شہید ڈی ایس پی کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا، بزدلانہ حملے میں ملوث مسلح عناصر کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل