Loading
حکومت کی جانب سے ملک میں مہنگائی کے ستائے شہریوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔
ملک میں صرف 12 روز کے دوران ڈیزل 65 روپے 8 پیسے اور پیٹرول 25 روپے 1 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔
17 جولائی کو ملکی سطح پر ڈیزل فی لیٹر 323 روپے 3 پیسے میں دستیاب تھا جب کہ 17 جولائی ہی کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 310 روپے 71 پیسے مقرر تھی۔ وفاقی حکومت نے 17 جولائی کے روز ہی روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کا اعلان کیا تھا۔
آج 29 جولائی کو ملک میں پیٹرول فی لیٹر قیمت 335 روپے 81 پیسے میں دستیاب ہے جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 388 روپے 38 پیسے کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ ان 12 روز کے دوران صرف 2 بار پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی گئی ہے۔
21 جولائی کو پیٹرول 35 پیسے جب کہ 27 جولائی کو 1 روپے سستا کیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈیزل کی قیمت میں 17 جولائی سے اب تک کوئی کمی نہیں گئی۔
یاد رہے کہ 17 جولائی سے عالمی مارکیٹ میں مسلسل اضافے کا رجحان بھی جاری تھا۔ 25 سے 28 جولائی تک عالمی مارکیٹ میں زبردست گراوٹ ہوئی ہے۔
3 روز میں عالمی سطح پر پیٹرولیم قیمتوں میں 12 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، تاہم ملکی سطح پر اب تک قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچایا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل