Friday, August 07, 2026
 

انتخابات کو آزادانہ اور خودمختار ہونا اس ملک اور یہاں کے عوام کے لئے لازم و ملزوم ہے، سعید غنی

 



وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ انتخابات کو آزادانہ اور خودمختار ہونا اس ملک اور یہاں کے عوام کے لئے لازم و ملزوم ہے۔ کشمیر میں جس طرح مرحلہ وار انتخابات اور اس کے نتائج کا تبدیل کردیا جانا سوالیہ نشان ہے۔ کسی بھی ریگولیٹری اتھارٹی کا آزاد اور خودمختار ہونا چاہیے اور سندھ ہیلتھ کمیشن بھی آزاد کا خودمختار ہے۔ پاکستان میں فرنیچر کی ایک وسیع صنعت ہے اور یہاں پر نوجوانوں کے لیے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے تحت ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہونے والی تین روزہ "پہلی پاکستان فرنیچر ٹریڈ شو 2026" کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ پی ایف اے کے سنئیر وائس چیئرمین رانا وحید، سید طارق شاہ و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے نمائش میں لگائے گئے فرنیچر کے اسٹالز کا دورہِ کیا اور اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ اس سے قبل بھی ایکسپو سینٹر کراچی میں فرنیچر کی مختلف نمائشوں کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے اور یہ کمرشل بنیادوں پر منعقد کی جاتی رہی ہیں البتہ اس نمائش کا انعقاد فرنیچر بنانے والوں نے کی ہے اور یہاں جہاں اچھا اور خوبصورت فرنیچر ہے وہاں اس پر بہت اچھا ڈسکاؤنٹ بھی عوام کے لئے رکھا گیا ہے، جو کراچی کے عوام کے لئے ایک اچھا اور سستا فرنیچر خریدنے میں معاون ثابت ہوسکتا پے۔ سعید غنی نے کہا کہ پاکستان میں فرنیچر کی ایک وسیع صنعت ہے اور ہمارے ملک سے فرنیچر بیرون ملک بھی ایکسپورٹ کیا جاتا ہے، اس لئے ہمیں اس صنعت کی سرپرستی کرنا ہوگی اور ہمارے نوجوانوں کو بھی یہاں راغب کرنا ہوگا تاکہ وہ اس صنعت کے ذریعے اپنا بہتر مستقبل بنا سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تیسرے مرحلے میں الیکشن کے کچھ اضلاع میں منسوخ ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن بہت عجیب ہوئے ہیں،  ڈیزائن کے تحت مرحلہ وار الیکشن کروائیں گئے ہیں اور جیتنے والے کو دوسرے اور دوسرے کو تیسرے نمبر پر لایا گیا۔ سعید غنی نے کہا کہ دنیا بھر میں مرحلہ وار انتخابات ہوتے ہیں لیکن نتائج پہلے فیز ہے فوری بعد نہیں بلکہ انتخابات مکمل ہونے کے بعد دئیے جاتے ہیں تاکہ پہلا فیز دوسرے اور دوسرا تیسرے پر اثر انداز نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کو صاف و شفاف ہونے چاہیے۔ ایک اور سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ ریگولیٹری اتھارٹیز کو آزاد اور خود مختار ہی ہونا چاہیے اور سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن اگر آزادنہ کام کررہا ہے تو اچھی بات ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل