Friday, August 07, 2026
 

وفاقی حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز کا غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

 



گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے وفاقی حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر آج سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کے مطابق جمعے کو وفاقی حکومت اور حکومت سندھ سے ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور حکومت سندھ سنجیدہ نہیں ہیں، ہم اپنے ملک گیر ہڑتال کے فیصلے پر قائم ہیں اور آج بروز ہفتہ 8 اگست سے ملک گیر ہڑتال کر رہے ہیں جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر مواصلات سیکریٹری مواصلات، چئیرمین این ایچ اے اور آئی جی موٹروے مذاکرات میں شامل تھے، حکومت سندھ کی جانب سے کمشنر کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، سیکریٹری ایکسائز، ڈی آئی ٹریفک، ڈی آئی ڈرائیونگ لائسنس، پی ٹی اے ور آر ٹی اے سیکریٹریز مذاکرات میں موجود تھے۔ شہزاد اعوان نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں سے ملاقاتوں میں گڈز ٹرانسپورٹرز کے دیرینہ مطالبات کا حل تلاش نہیں کیا جاسکا، لہٰذا آج سےغیر معینہ مدت تک ملک گیر ہڑتال پر جا رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل