Loading
لائنز ایریا کے مکین پانی کی طویل بندش کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور ایم اے جناح روڈ پر احتجاج کیا، مظاہرین نے نمائش چورنگی سے تبت سینٹر کی جانب جانے والے ٹریک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ لائنز ایریا میں گزشتہ 15 روز سے پانی کی فراہمی بند ہے، بارہا شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔ پانی کی عدم فراہمی کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں اور روزمرہ کے معمولات متاثر ہورہے ہیں۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں فوری طور پر پانی کی فراہمی بحال کی جائے اور طویل عرصے سے جاری پانی کے بحران کا مستقل حل نکالا جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل