Saturday, August 08, 2026
 

وفاقی وزیر احسن اقبال کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، ملکی حالات پر بریفنگ کی پیشکش

 



نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور جماعت اسلامی کے احتجاج کے تناظر میں ملکی حالات پر بریفنگ دینے کی پیشکش کی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ناجائز منافع خوری اور بھتہ خوری کا سلسلہ بند کرے۔ جماعت اسلامی کا احتجاج رنگ لائے گا اور عوام کو ریلیف ملے گا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثنا، لیاقت بلوچ نے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل