Saturday, August 08, 2026
 

براڈ پیک کے جاں بحق کوہ پیماؤں کی یاد میں اسلام آباد میں شمعیں روشن

 



براڈ پیک کے جاں بحق کوہ پیماؤں کی یاد میں ایف نائن پارک اسلام آباد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاتو کے زیر اہتمام جاں بحق کوہ پیماؤں کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، پاکستانی اور بین الاقوامی کوہ پیماؤں کو خراج عقیدت پیش کی گئی جبکہ تقریب میں کوہ پیماؤں کے اہل خانہ، شہریوں اور سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے جاں بحق کوہ پیماؤں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور براڈ پیک حادثے میں جاں بحق کوہ پیماؤں کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔  نیپال کے سفیر نے براڈ پیک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور  جاں بحق کوہ پیماؤں کو خراج عقیدت پیش کی گئی، نیپالی سفیر کا کہنا تھا کہ براڈ پیک سانحہ عالمی کوہ پیمائی برادری کے لیے بڑا صدمہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلند پہاڑی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور ہم کوہ پیمائی مہمات میں ریسکیو اور ہنگامی امدادی نظام بہتر بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تقریب میں کوہ پیماؤں اور متعلقہ حکام کے درمیان رابطہ کاری مضبوط بنانے پر زور دیا گیا اور  براڈ پیک کے جاں بحق کوہ پیماؤں کی یاد ہمیشہ زندہ رکھنے کا عزم کیا گیا شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں عالمی کوہ پیمائی برادری سے اظہار یکجہتی کی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل