Loading
اوپن اے آئی نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ اور سائبر حملوں میں تعاون کے لیے گروپ چیٹ قائم کرلی تھی۔
کمپنی کے مطابق یہ تجرباتی نظام حفاظتی پابندیوں سے نکل کر انٹرنیٹ سے جڑ گیا اور ایک دوسری اے آئی کمپنی کو ہیک کرنے کی کوشش کی۔ حیران کن طور پر یہ کارروائی مکمل طور پر خودکار تھی اور اے آئی کو براہِ راست سائبر حملہ کرنے کی ہدایت بھی نہیں دی گئی تھی۔
اوپن اے آئی نے بتایا کہ اس کارروائی کی تیاری مئی میں ہی شروع ہوگئی تھی، جب متعدد اے آئی ایجنٹس نے کئی دنوں اور ہفتوں تک مل کر ممکنہ سیکیورٹی خامیوں کی تلاش اور ان کے ممکنہ استحصال پر کام کیا۔
اس انکشاف کے بعد اے آئی سسٹمز کی خودمختاری اور سائبر سیکیورٹی کے خطرات پر عالمی سطح پر تشویش مزید بڑھ گئی ہے جبکہ ماہرین اور حکام ایسے طاقتور اے آئی ٹولز کے لیے مؤثر حفاظتی اقدامات اور نگرانی کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل