Wednesday, August 12, 2026
 

گرینڈ سلام یوتھ تائیکوانڈو لیگ میں پاکستانی ایتھلیٹس نے پانچ تمغے جیت لیے

 



سنگاپور میں گرینڈ سلام یوتھ تائیکوانڈو لیگ میں پانچ پاکستانی ایتھلیٹس نے تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔ گرینڈ سلام یوتھ تائیکوانڈو لیگ کے مقابلے 24 سے 26 جولائی تک سنگاپور کے شہر ٹیمپینز میں منعقد ہوئے۔ تائیکوانڈو لیگ میں 13 سے زائد ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ بین الاقوامی سطح کے ان مقابلوں میں پاکستان کے پانچ کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر پانچ تمغے اپنے نام کیے۔ پاکستان کے قدیر خان، وجاہت علی خان اور ارحم منّاف نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے طلائی تمغے جیتے۔ ایان معراج اور سید احمد ایاز نے سنگاپور تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی دکھا کر کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیابی نے نہ صرف عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کی تائیکوانڈو میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے ٹیلنٹ کو بھی اجاگر کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل