Wednesday, August 12, 2026
 

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی قیادت سے اہم ملاقات، خصوصی پیغام پہنچا دیا

 



وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی قیادت کو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام پہنچا دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی قیادت سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  کی جانب سے خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اہم اور خصوصی پیغام پہنچایا۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین حال ہی میں طے پانے والے دفاعی معاہدے کے خدوخال سے ایرانی قیادت کو آگاہ کیا اور انہیں اس پیش رفت پر اعتماد میں لیا۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی خطے میں امن مذاکرات کی قیادت کرنے والے فیلڈ مارشل عاصم  منیر کی معاونت کررہے ہیں۔ فیلڈ مارشل خطے میں قیام امن کے لیے خلیجی ممالک، ایران اور امریکا کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل