Wednesday, August 12, 2026
 

آزاد کشمیر انتخابات؛ شیری رحمان کا ایل اے 15 میں ری پولنگ کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

 



نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ایل اے 15 میں 9 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ شیری رحمان نے مطالبہ کیا کہ ایل اے 15، ضیا قمر کے حلقے میں 9 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ واپس لیا جائے، 9 پولنگ اسٹیشنز پر پریزائیڈنگ افسران موجود تھے، مگر کسی ووٹر نے ووٹ نہیں ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کے عوام نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا، یہاں لینڈ سلائیڈنگ، درخت گرنے یا راستوں کی بندش کا معاملہ نہیں تھا، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر ری پولنگ کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ سینیٹر شیری رحمان نے مطالبہ کیا کہ ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار کا نتیجہ برقرار رکھا جائے، ری پولنگ کے ذریعے پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار کا نتیجہ تبدیل کرنا مقصد نہیں ہونا چاہیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل