Loading
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اسلام آباد میں واکنگ اینڈ ہائیکنگ ٹریلز کی بندش کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں 13 اگست 2026 کو ٹریل 2، 3، 4 اور ٹریل 5 بند رہیں گے اور سیدپور ولیج کے عقب میں واقع ٹریل بھی 13 اگست کو عوام کے لیے بند رہے گا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے متعلقہ اداروں اور پولیس کو اس حوالے سے ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کی کاپی آئی جی پولیس، چیئرمین سی ڈی اے اور دیگر متعلقہ حکام کو بھی ارسال کر دی گئی۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے ٹریلز کی بندش کے حوالے سے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور سی ڈی اے کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل