Wednesday, August 12, 2026
 

ایران نے امریکا کیساتھ جنگ بندی میں توسیع کی تردید کردی؛ رائٹرز کا دعویٰ

 



ترک خبر رساں ایجنسی انادولو نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی جاری سفارتی کوششیں کامیاب ہوگئیں اور امریکا ایران جنگ بندی میں توسیع پر متفق ہوگئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق سے متعلق ایک سینیئر ایرانی عہدیدار سے رابطہ کیا۔ ایرانی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ جنگ بندی میں توسیع کے لیے امریکا اور ایران کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایران کی نظر میں پہلے والا عبوری معاہدہ ختم ہوچکا ہے اس لیے اس میں توسیع کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان کے بقول ایران کے نقطۂ نظر سے تو جنگ بندی کی کوئی ایسی مدت موجود ہی نہیں ہے جس میں توسیع کی ضرورت ہو۔ اس لیے اس پر بات چیت کا سوال بھی پیدا نہیں ہوتا۔ ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ امریکا کو پہلے جون میں طے پانے والے عبوری معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ اب سے چند گھنٹوں قبل ترک خبر رساں ایجنسی انادولو نے اپنی رپورٹ میںط پاکستانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا اور ایران نے 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکا اور ایران نے جون میں ایک عبوری سمجھوتے کے تحت 60 روزہ مذاکراتی مدت پر اتفاق کیا تھا جس کا مقصد جنگ بندی برقرار رکھتے ہوئے مستقل امن معاہدے کی جانب پیش رفت کرنا تھا۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 جولائی کو اس عبوری معاہدے کو ختم قرار دے دیا تھا۔ ایران نے بھی اس کے کچھ ہی عرصے بعد معاہدے کے تحت اپنی فوجی اور سفارتی سرگرمیاں معطل کردی تھیں۔ ​​​​​​واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دورے پر پہنچے تھے جہاں انھوں نے صدر، وزیر خارجہ اور اپنے ہم منصب سے امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت اور جنگ بندی معاہدے کی بحالی پر تفصیلی بات چیت کی تھی۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل