Loading
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تعاون کے پروٹوکول اور میڈیا سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بیلاروس کے درمیان 9 ویں مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت وزیر تجارت جام کمال خان اور بیلاروسی وزیر توانائی نے کی۔
وزارت اقتصادی امور کے مطابق تجارتی مسائل کے حل اور نئے مواقع کی نشاندہی کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے تجارت قائم کیا جائے گا، خدمات کے شعبے میں دوطرفہ تجارتی معاہدے کے لیے جوائنٹ فزیبلٹی اسٹڈی گروپ بنانے پر اتفاق کیا گیا، پاکستان اور یوریشین اکنامک یونین کے درمیان آزادانہ تجارت (ایف ٹی اے) پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
وزارت اقتصادی امور کے مطابق صنعتی تعاون، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ایس ایم ایز میں شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، منظم طریقہ کار کے تحت پاکستانی افرادی قوت بیلاروس بھیجنے کی پیشکش کی ہے، سمندری خوراک، پھل، سبزیوں اور ڈیری مصنوعات کے لیے آن لائن B2B سیشنز منعقد ہوں گے۔
وزارت اقتصادی امور کے مطابق سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، واٹر کنزرویشن اور ویسٹ مینجمنٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا، پاکستان ٹیلی ویژن اور بیلاروس کے سرکاری میڈیا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل