Thursday, August 13, 2026
 

یومِ آزادی پر بیرون ملک مقیم کشمیریوں کا پاکستان سے لازوال محبت کا پیغام

 



یومِ آزادی کے موقع پر بیرون ملک مقیم کشمیریوں نے پاکستان سے لازوال محبت اور وابستگی کا پیغام دیا ہے۔ جشن آزادی کی آمد پرمعاشرے کےہرطبقہ فکرکی طرف سے پاکستان سے والہانہ محبت کا بھرپوراظہارکیا جارہا ہے۔ اوورسیزکشمیریوں نے وطن سے دوری کے باوجود پاکستان سے اپنی گہری محبت اورجذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا  ہے کہ جغرافیائی فاصلے ان کے دلوں کو وطن سے جدا نہیں کر سکتے، ان کی دعائیں آج بھی اپنے ملک کے ساتھ ہیں۔ ایک شہری نے کہا کہ وطن سے دوری بھی ہم کو پاکستان  سے جدا نہیں کر سکتی، 14 اگست آتے ہی دل پاکستان کی یادیں گھیرلیتی ہیں۔ ہر یومِ آزادی پر خواہش ہوتی ہے کہ پاکستان میں اپنے لوگوں کے درمیان ہوں، دل ہمیشہ وطن کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ شہری کا کہنا تھا کہ ہم بھی یومِ آزادی جوش و خروش سے مناتے ہیں تاکہ دنیا کو بتا سکیں کہ پاکستانی اور کشمیری اپنے وطن کی محبت کبھی نہیں بھولتے۔ ہم اپنی نئی نسل کو پاکستان اور کشمیر کی تاریخ، ثقافت اور شناخت سے روشناس کراتے ہیں تاکہ وطن سے محبت کا یہ ورثہ ہمیشہ زندہ رہے۔ ایک اوورسیز کشمیری نے کہا کہ جب بھی سبز ہلالی پرچم بلند ہوتا ہے یا قومی ترانے کی آواز کانوں میں گونجتی ہے، دل فخر اور محبتِ وطن کے جذبے سے بھر جاتا ہے۔ ہم دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں، پاکستان کی عزت، وقار اور مثبت تشخص ہمارے لیے ہمیشہ باعثِ فخر رہے گا۔ اوورسیز کشمیری بہن بھائیوں نے ملک خداداد کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل