Thursday, August 13, 2026
 

یومِ آزادیٔ پاکستان  پر آزاد کشمیر کے حکام کا قوم  کے نام خصوصی پیغام

 



پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی پر آزاد جموں و کشمیر کےسرکاری حکام نے قوم  کے نام خصوصی پیغام دیا ہے۔ جشن آزادی کی آمد پرمعاشرے کےہرطبقہ فکرکی طرف سے پاکستان سے والہانہ محبت کا بھرپوراظہارکیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں آزاد جموں و کشمیر کے سرکاری حکام نے پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے  کہا  ہے کہ 14 اگست1947 ہمیں  اپنے  بزرگوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا۔ آزاد جموں و کشمیر کے سرکاری حکام کا کہنا تھا کہ  ہم پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی  کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کے باہمی اعتماد، دفاعی تعاون اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کی اہم علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ  کشمیر اور پاکستان کا رشتہ محض جغرافیائی حدود تک محدود نہیں بلکہ یہ  تاریخ اور مشترکہ نظریات کا مضبوط بندھن ہے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو  امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے اور اس سبز ہلالی پرچم کو ہمیشہ سربلند رکھے ۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل