Loading
نیشنل چیمپئنز کپ میں پاکستان گرینز نے پاکستان گولڈ کو 128 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
ملتان میں کھیلے گئے ایونٹ کے چوتھے میچ میں پاکستان گرینز سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 314 رنز اسکور کیے۔
گرینز کی جانب سے فخر زمان 115 رنز کی شاندار باری کھیل کر نمایاں رہے۔ عمیر یوسف 74، کپتان شاداب خان 61، فرحان یوسف 40، سعد بیگ 4، نسیم شاہ 4، فہیم اشرف 2، سمیر منہاس 1، سلمان مرزا 1 اور مہران ممتاز 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
محمد حسنین 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان گولڈ کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور عبدالسبحان نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سعد خان، محمد عمران اور فیصل اکرم نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
315 رنز کے تعاقب میں پاکستان گولڈ 37 اوورز میں 186 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
شمائل حسین 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حیدر علی 30، کامران غلام 26، عبدالصمد 20، محمد عمران 19، راز اللہ 10، کپتان شاہین شاہ آفریدی 8، سعد خان 8، محمد اخلاق 4 اور عبدالسبحان 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
گرینز کی جانب سے محمد حسین نے 3 اور مہران ممتاز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ فخر زمان، شاداب خان، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور عمیر یوسف نے 1، 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دِکھائی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل