Monday, August 17, 2026
 

خیبرپختونخوا بلدیاتی قانون میں تبدیلی کے بعد حلقہ بندیوں کا عمل مؤخر

 



الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا عمل مؤخر کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق خیبر، کرم، مانسہرہ، ملاکنڈ، شانگلہ، اپر چترال اور باجوڑ میں حلقہ بندیاں مؤخر کی گئیں۔ کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کے بعد فیصلہ کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے 22 جولائی 2026 کا نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل کر دیا جبکہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے نیا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ بندیوں کا عمل اگلے احکامات تک روک دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 20 اگست کو چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کے پی کے کو بھی طلب کر لیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل