Monday, August 17, 2026
 

پاکستان ہاکی ٹیم کو ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا

 



ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیم کو ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹس کے مطابق پاکستانی کھلاڑی پنالٹی کارنر کے دوران استعمال ہونے والا ضروری حفاظتی سامان ڈریسنگ روم میں ہی بھول گئے تھے۔ مخالف ٹیم کو پنالٹی کارنر ملنے کے بعد معلوم ہوا کہ ضروری حفاظتی سامان میدان میں موجود ہی نہیں ہے جس پر عماد بٹ فوری طور پر ڈریسنگ روم کی جانب دوڑے اور کٹ لے کر آئے۔ اس صورتحال میں ریفری نے قومی ٹیم کے کپتان کو گرین کارڈ دکھا کر 2 منٹ کے لیے میدان بدر کردیا۔ سابق اولمپیئن سلمان اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ بین الاقوامی ہاکی کے سب سے بڑے ایونٹ میں اس نوعیت کی غفلت نے ٹیم کی تیاری اور انتظامی نظم و ضبط پر سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ پنالٹی کارنر کے وقت حفاظتی سامان کھلاڑیوں کی سلامتی کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے اس لیے اسے میدان میں موجود نہ ہونا ایک بڑی کوتاہی قرار دیا جارہا ہے۔ ورلڈ کپ جیسے عالمی مقابلے کے لیے صرف حکمت عملی، فٹنس اور کھیل کی مہارت کافی نہیں ہوتیں بلکہ منظم اور پیشہ ورانہ رویہ بھی ضروری ہوتا ہے۔ Wow. Another unwanted record from Pakistan hockey. In the opening match of the FIH Hockey World Cup 2026 against England, Pakistan reportedly forgot the penalty corner protective gear in the changing room. As a result, the captain received the green card. Forgetting essential… pic.twitter.com/nBGOQOJZOH — Salman Akbar (@SalmanAkbar12) August 15, 2026 واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کو 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل