Loading
بالی ووڈ اداکار اور فلمساز سہیل خان نے اپنے وزن میں نمایاں کمی کے بعد مداحوں کی جانب سے کی جانے والی قیاس آرائیوں پر ردعمل دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 12 کلو وزن کم کرنے کے لیے اوزیمپک یا کسی قسم کے فیٹ برنرز کا استعمال نہیں کیا۔
حالیہ انٹرویو میں سہیل خان نے وزن کم کرنے والی ادویات سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس تبدیلی کے پیچھے نہ اوزیمپک تھا اور نہ ہی کوئی فیٹ برنر۔ رئیلٹی شو ’الائنس‘ میں داخل ہونے کے پہلے ہی ہفتے انہیں پیٹ کی بیماری کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث ان کی کھانے پینے کی عادات تبدیل ہو گئیں۔
اداکار کے مطابق پہلی مرتبہ کسی رئیلٹی شو کا حصہ بننے کی وجہ سے ابتدائی دنوں میں انہیں گھٹن بھی محسوس ہوئی، تاہم ساتھی امیدواروں کی دیکھ بھال اور تعاون کی بدولت وہ پانچ ہفتے تک شو میں موجود رہے۔
سہیل خان نے بتایا کہ شو کے چیلنجز میں حصہ لینے اور خود کو متحرک رکھنے کے لیے انہیں اپنی خوراک پر قابو رکھنا پڑا، جس کے نتیجے میں ان کا وزن بتدریج کم ہوا۔
سہیل خان نے اپنے بھائی سلمان خان کی ’الائنس‘ میں شرکت کے دوران بھی انکشاف کیا تھا کہ شو کے دوران ان کا وزن مجموعی طور پر 12 کلو کم ہوا۔
واضح رہے کہ شو کے اختتام پر سہیل خان کی بدلی ہوئی جسامت نے مداحوں کی توجہ حاصل کی تھی جس کے بعد کچھ صارفین نے ان کی صحت سے متعلق تشویش ظاہر کی جبکہ بعض نے خیال ظاہر کیا کہ شاید اداکار نے وزن کم کرنے والی ادویات استعمال کی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل