Loading
میجر لیگ سوکر کے اہم میچ میں نیش وِل نے میسی کی انٹر میامی کو 1-4 سے شکست دے دی۔
ارجنٹائن کے کپتان اور انٹر میامی کے اسٹار لیونل میسی کے لیے میچ مایوس کن رہا جہاں وہ پنالٹی پر گول کرنے میں ناکام رہے اور انہیں یلو کارڈ بھی دکھایا گیا۔
میسی نے 23ویں منٹ میں پنالٹی لی تاہم نیش وِل کے گول کیپر برائن شویگ نے ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
???? Messi misses yet ANOTHER penalty!
It's his 3rd penalty miss in a row. ????????❌️pic.twitter.com/7EBhdpUyzP
— ???????? ????Ú???????????????? (@TMfutbal) August 16, 2026
یہ مسلسل تیسرا موقع ہے جب میسی پنالٹی پر گول کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اس سے قبل فیفا ورلڈکپ کے دوران بھی وہ پنالٹی پر گول نہیں کر سکے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں والد کی وفات کے بعد سے میسی انٹرمیامی کو اب تک فتح نہیں دلوا سکے ہیں۔
میسی اپنے کیریئر سے متعلق بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں اور ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے چکے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل