Monday, August 17, 2026
 

کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ کے لیے خصوصی ڈیسک قائم

 



ایس ای سی پی نے کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کر دی۔ خصوصی ڈیسک کارپوریٹ ڈیٹ سکیورٹیز کے اجراء میں کمپنیوں اور مارکیٹ کے شراکت داروں کو سہولت فراہم کرے گا۔ کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ ڈیسک بانڈز، صکوک، پبلک آفرنگ اور پرائیویٹ پلیسمنٹ کے اجراء میں رہنمائی فراہم کرے گا۔ خصوصی ڈیسک وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ہدایت ہر قائم کیا گیا۔ چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو کا کہنا تھا کہ ڈیٹ سکیورٹیز کے اجراء کو آسان، تیز رفتار اور کم لاگت بنا رہے ہیں، کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ کے فروغ سے طویل مدتی فنانسنگ کے ذرائع پیدا ہوں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل