Monday, August 17, 2026
 

کراچی کی نیو سبزی منڈی میں ٹرک سے گر کر 60 سالہ مزدور جاں بحق

 



نیو سبزی منڈی میں ٹرک سے آلو کی بوریاں اتارتے ہوئے گرنے سے 60 سالہ مزدور جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ سائٹ سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا، جہاں مزدور ٹرک سے آلو کی بوریاں اتار رہا تھا کہ اچانک نیچے گر گیا۔ حادثے کے نتیجے میں مزدور جان کی بازی ہار گیا جس کی شناخت 60 سالہ گل سید کے نام سے ہوئی۔ لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کے ورثا نے قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا اور ضروری کارروائی کے بعد لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل