Monday, August 17, 2026
 

معمولی گھریلو جھگڑے پر ظالم بھتیجے نے سگے تایا کو ڈنڈے مار مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا

 



لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں گھریلو تنازع کے دوران بھتیجے نے مبینہ طور پر ڈنڈوں کے وار کر کے 72 سالہ تایا کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ باگڑیاں چوک میں پیش آیا جہاں کرامت نامی شخص کا اپنے بھائی نیامت سے گھریلو معاملے پر جھگڑا ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑائی کے دوران نیامت کے بیٹے محمد الیاس نے مبینہ طور پر اپنے تایا کرامت پر ڈنڈوں سے وار کیے، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی اور اب واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل