Loading
امریکا کے سابق کالج ٹریک ایتھلیٹ اسٹیفن بیبل ہاؤسن نے اپنی بیٹی کو اسٹرولر میں بٹھا کر ایک میل کی دوڑ صرف 4 منٹ 17 سیکنڈ میں مکمل کر کے عالمی ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔
سابق میامی یونیورسٹی رنر نے اوہائیو کے شہر کلیولینڈ میں ہونے والی گارجئن مائل ریس کے دوران اپنی بیٹی بلیک کو اسٹرولر میں بٹھا کر دوڑ لگائی۔ انہوں نے ہوپ میموریل برج پر مقررہ فاصلہ 4 منٹ 17 سیکنڈ میں طے کیا۔
اگر گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے وقت کی باضابطہ تصدیق ہوجاتی ہے تو اسٹیفن کے نام اسٹرولر کو دھکیلتے ہوئے تیز ترین ایک میل دوڑنے کا عالمی ریکارڈ ہوجائے گا۔
View this post on Instagram
موجودہ ریکارڈ سِیلاس فرانٹز کے پاس ہے۔ انہوں نے جون 2025 میں ایک میل 4 منٹ 26.29 سیکنڈ میں مکمل کیا تھا۔ یوں اسٹیفن کا وقت موجودہ ریکارڈ سے تقریباً 9 سیکنڈ بہتر ہے۔
اسٹیفن بیبل ہاؤسن کے مطابق انہوں نے دراصل عالمی ریکارڈ بنانے کا ارادہ نہیں کیا تھا۔ ان کا ہدف صرف ریس کا 4 منٹ 44 سیکنڈ کا کورس ریکارڈ توڑنا اور 4 منٹ 30 سیکنڈ کے اندر فاصلہ طے کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مزید کچھ تربیت کے بعد وہ اپنے موجودہ وقت کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔
اب ان کی 4 منٹ 17 سیکنڈ کی کارکردگی کی باضابطہ تصدیق کا انتظار ہے، جس کے بعد ہی انہیں عالمی ریکارڈ ہولڈر قرار دیا جاسکے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل