Monday, August 17, 2026
 

بلوچستان میں سیکیورٹی فوسرز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

 



بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنۃ الہندستان کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بسیمہ کیمپ سے 12 کلو میٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے، ہلاک دہشت گرد کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی۔ دہشت گردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈی بنانے کا سامان برآمد ہوا۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام تک بلا تعطل اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل