Loading
پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کے دھرنے دوسرے روز بھی جاری ہیں۔
لاہور میں چیئرنگ کراس مال روڈ پر وزیر اعلیٰ ہاوس کے باہر کارکنان دھرنے کے پنڈال میں موجود ہیں۔
کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں گورنر ہاؤسز کے باہر بھی دھرنے جاری ہیں جہاں کارکنان دوسرے روز بھی موجود ہیں۔
گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ پٹرول 225 روپے فی لیٹر اور لیوی ٹیکس ختم کیا جائے، مطالبات کی منظوری تک دھرنے جاری رہیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل