Loading
انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے تین نائب صدور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی جس پر عدالت نے اسلامی یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔
ریسرچ اینڈ انٹرپرائز، ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس اور اکیڈمکسں کے تین نائب صدر کی تعیناتی چیلنج کی گئی۔
جسٹس ایاز شوکت نے شہری جاوید اختر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی وکیل آکاش تارا عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل آکاش تارا نے موقف اپنایا کہ اس عدالت کا فیصلہ اسلامی یونیورسٹی کے لیے ہے کہ وہ کوئی بھی تعیناتی شفاف طریقے سے کریں گے، ایسا کوئی پراسس اسلامی یونیورسٹی کی جانب سے نہیں کیا گیا۔
وکیل درخواست گزار کے مطابق اسلامی یونیورسٹی نے اوپن میرٹ پر تعیناتی کرنی تھی انہوں نے فیکلٹی ممبران سے ہی کر لی، اسلامی یونیورسٹی نے اپنا پروسیجر بنا کر تعیناتیاں کر دیا۔
جسٹس ایاز شوکت نے ہداہت کی کہ کیا بورڈ آف گورنرز نے اپنا اختیار کمیٹی کو تفویض کیا ہے یا نہیں؟ یہ دیکھ لیجیے گا۔
عدالت نے دو ہفتے میں اسلامی یونیورسٹی کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل