Monday, August 17, 2026
 

خیبر پختونخوا میں گرمیوں کی تعطیلات ختم، سرکاری اسکول آج سے کھل گئے

 



خیبر پختونخوا کے سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات ختم ہوگئیں، جس کے بعد مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکول آج سے دوبارہ کھل گئے۔ ڈائریکٹوریٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کی جانب سے اسکولوں میں مارننگ اسمبلی معطل کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق سمر زون کے مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں 17 سے 31 اگست تک مارننگ اسمبلی نہیں ہوگی۔ دوسری جانب ونٹر زون کے پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکول معمول کے ٹائم ٹیبل کے مطابق چلیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2026 سے خیبر پختونخوا کے تمام اسکول معمول کے روٹین اور ٹائم ٹیبل کے مطابق کام کریں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل