Loading
بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا نے اہلیہ کے حالیہ الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں اپنے خلاف بیانات دینے سے باز رہنے کی درخواست کر دی۔
گووندا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے سنیتا آہوجا کی جانب سے کیے جانے والے مختلف دعوؤں اور اپنی نئی فلم سے متعلق تنقید کا جواب دیا۔
گووندا نے کہا کہ ’’جب تم اپنے شوز پر کام کر رہی تھی تو میں نے تمہاری حمایت کی، تم نے بیٹی ٹینا کے ذریعے بھی مجھے اپنے پروگرامز میں شرکت کے لیے کہا تھا۔‘‘
اداکار نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’اب جب میں نے اپنی فلم پر کام شروع کیا ہے تو تم مجھے بدنام کرنے، لوگوں کے دلوں سے نکالنے اور میرے کاروبار کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہی۔‘‘
گووندا نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری میں جدوجہد کرنے والے افراد کی اس حد تک تضحیک نہیں کرنی چاہیے کہ وہ خوفزدہ ہو کر پیچھے ہٹ جائیں۔
گووندا نے نوجوان اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ماضی میں بھی بڑے اداکار اپنے سے کم عمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں، تمہارے ان بیانات سے میرے کام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔‘‘
گووندا کا یہ ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سنیتا نے حال ہی میں اداکار کو ایک نوجوان اداکارہ کومل کے ساتھ دیکھے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور انہیں طنزیہ طور پر اداکارہ کا ’شوگر ڈیڈی‘ بھی قرار دیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل