Loading
ہاکی ورلڈکپ میں آج گروپ ڈی کے دو اہم ترین میچز آج کھیلے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں ویلز اور انگلینڈ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی جبکہ دوسرے میچ میں راویتی حریف پاکستان اور بھارت شام 6 بجے آمنے سامنے آئیں گے۔
انگلیںڈ کی ٹیم کی دو میچز جیت کر پہلے ہی اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرچکی ہے۔ دوسری ٹیم کا فیصلہ آج ہونے والے میچز کے نتائج پر منحصر ہوگا۔
بھارتی ٹیم ایک میچ جیت کر تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان اور ویلز نے ایک ڈرا میچ کھیل کر ایک ایک پوائنٹ حاصل کر رکھا ہے۔
پاکستان اور ویلز اگر اپنے اپنے میچز جیت گئے تو بھارت باہر ہو جائے گا اور دوسری پوزیشن کے لیے پاکستان اور ویلز کے درمیان فیصلہ بہتر گول اوسط پر ہوگا۔
تاہم بھارتی ٹیم جیت کی صورت میں اگلے راؤنڈ میں پہنچ جائے گی جبکہ پاکستان اور ویلز باہر ہوجائیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل