Thursday, August 20, 2026
 

عمران خان کی آج رات تک شفا اسپتال منتقلی نہ ہونے پر پی ٹی آئی کا توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

 



تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شفا اسپتال منتقلی نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے ایک روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شفا اسپتال منتقلی، صحت کی سہولتیں فراہم کرنے، ذاتی معالج اور ملاقاتیں بحال کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ فیصلے پر عمل درآمد کے خلاف حکومت نے نظرثانی درخواست دائر کی ہے تاہم سپریم کورٹ رجسٹرار سے درخواست اعتراض کے ساتھ واپس ہوگئی ہے، جس پر حکومت نے دوسری درخواست دائر کردی ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے پر حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر آج رات تک ہوئی پیش رفت نہ ہوئی تو کل صبح توہین عدالت کی درخواست دائر کردی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل