Friday, August 28, 2026
 

لاہور میں ٹک ٹاکر کا آن لائن جھگڑا پولیس افسر کے دفتر تک پہنچ گیا، 10 گرفتار

 



لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں دو ٹک ٹاکر آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر براہ راست مغلظات بکیں، بعد ازاں دونوں کا پولیس افسر کے دفتر میں جھگڑا ہوا، جس پر 10 ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹاون شپ تھانہ میں ٹک ٹاکر عمر بٹ اور بھالو ریپر کے درمیان آن لائن جھگڑا ہوا جس پر دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔ پولیس کے مطابق دونوں ٹک ٹاکر ایک دوسرے کو سوشل میڈیا لائیو پر گالیاں دیتے تھے۔  ایک ٹک ٹاکر نے کارروائی کیلیے پولیس کو درخواست دی جس پر اے ایس پی نے دونوں کو پیش ہونے کا حکم دیا۔ اس پر ایک ٹک ٹاکر پیش ہوا، تھوڑی دیر میں وہ سگریٹ پینے باہر گیا تو دوسری پارٹی موجود تھی جس پر دونوں کا آمنا سامنا ہوگیا۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور ٹک ٹاکرز و ان کے ساتھی ایک دوسرے پر تشدد کرتے رہے، اس دوران کچھ لوگ جھگڑے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کرتے رہے۔ اے ایس پی آفس میں ہونے والے جھگڑے کے دوران پولیس اہلکار ملزمان میں بچاؤ کرواتے رہے۔ بعد ازاں یہ ویڈیوز ایک نے اپنے آئی ڈی پر پر اپلوڈ کیں۔ جس پر ایک ٹک ٹاکر نے اپنے مخالف کے خلاف درخواست جمع کروائی تھی۔ پولیس کے مطابق اے ایس پی آفس میں جھگڑا کرنے والے دس سے زائد ملزمان کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف قائد اعظم انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل