Loading
تھانہ گوجر خان میں باوردی پولیس اہلکار نے تھانے میں بیٹھے شخص کے چہرے پر جوتا مار دیا جس کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کر دی اور انکوائری کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک واقعے کے دوران فریقین کے مابین تنازع پر ون فائیو کال کے بعد فریقین کو تھانے منتقل کیا گیا تو اس دوران فیاض ججی نامی شخص بغیر جوتوں اور پھٹے ہوئے کپڑوں میں تھانہ گوجر خان میں بیٹھا ہوا تھا۔
وائرل ویڈیو میں چند دیگر افراد کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں جو مبینہ طور پر دوسرے فریق سے ہیں۔
دوران گفتگو پھٹے کپڑوں والے شخص اور کمرے میں بیٹھے افراد کے مابین تکرار ہوتی ہے تو فیاض ججی نامی شخص کوئی جواب دیتا ہے کہ اچانک مسلح باوردی پولیس اہلکار ہاتھ میں جوتا اٹھائے وہاں آتا ہے اور فیاض ججی کے چہرے پر جوتا رسید کر دیتا ہے۔ دوسرے افراد کو کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ تھانے بیٹھ کر بھی دھمکیاں دے رہا ہے۔
پولیس اہلکار کو چہرے پر جوتا مارتے ہوئے مذکورہ کو خاموش رہنے کا حکم دیتے بھی سنا جا سکتا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ فریقین مکان پر مبینہ قبضے پر لڑائی جھگڑے کے معاملے پر ون فائیو کال کے بعد تھانہ گوجرخان میں منتقل کیے گیے تھے تاہم اسی دوران پولیس کانسٹیبل کی جانب سے بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا۔
ادھر سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے ویڈیو کا نوٹس لیا اور تھانے میں شہری سے ناروا سلوک اور تشدد کیا۔
تھانہ گوجرخان کے کانسٹیبل احتشام کو فوری معطل کلوز لائن کرکے چارج شیٹ جاری کر دی گئی جبکہ ایس پی صدر کو واقعہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ کسی شہری پر تشدد یا ناروا سلوک کسی صورت قابل برداشت نہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل