Sunday, August 30, 2026
 

دکی میں گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا، 3 سگے بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمی

 



بلوچستان کے ضلع دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں ندی سے گزرتے ہوئے ایک گاڑی آئی ای ڈی دھماکے کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں تین سگے بھائی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ایس پی دکی منصور احمد بزدار کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب چار افراد ایک گاڑی میں سوار ہو کر زمینداری کے کام کے لیے جا رہے تھے۔ گاڑی جیسے ہی کلی بختیار خان کے قریب ندی سے گزر رہی تھی کہ زور دار دھماکا ہوگیادھماکے کے نتیجے میں تین بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت رحمت اللہ، دورانی اور نعمت اللہ ولد سلطان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ عتیق اللہ ولد مولوی نیک محمد زخمی ہوگیالاشوں اور زخمی شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور اس میں ملوث عناصر سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، تاہم مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل