Loading
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی اور اسپیکر طارق فاروق نے ملاقات کی۔
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی اور اسپیکر طارق فاروق نے اظہار اعتماد پر پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی اور اسپیکر طارق فاروق کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں صحت، تعلیم، صفائی، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں بہتری کے لیے پہلے 100 دنوں پر مشتمل اصلاحاتی منصوبہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ساتھ شیئر کیا۔
محمد نواز شریف نے پنجاب کی طرح آزاد جموں و کشمیر کو جدت اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی ہدایت بھی کی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم افتخار گیلانی اور سپیکر طارق فاروق کی ملاقات
آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم افتخار گیلانی اور سپیکر طارق فاروق نے اظہار اعتماد پر پاکستان مسلم…
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم افتخار گیلانی اور سپیکر طارق فاروق کی ملاقات
آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم افتخار گیلانی اور سپیکر طارق فاروق نے اظہار اعتماد پر پاکستان مسلم… pic.twitter.com/LbnmjQPvts
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 30, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل