Loading
سندھ کے ضلع دادو کے کچے کے علاقے میں چانڈیو برادری کے دو گروپوں میں دیرینہ تنازع پر شدید فائرنگ کے نتیجے میں خواتین سمیت متعدد افراد زخمی جبکہ 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی، جبکہ ذرائع کے مطابق فریقین کی جانب سے جدید اور خودکار ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دادو کے گوٹھ دانو چانڈیو میں دشمنی کی بنیاد پر 7 افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
مراد علی شاہ نے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی یقینی بنانے اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قانون کسی کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، مجرموں کو ہر صورت کٹہرے میں لایا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو فوری طور پر واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دیتے ہوئے گاؤں میں امن و امان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے اور کشیدگی فوری ختم کرنے کی ہدایت کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل