Loading
انڈر 17 ورلڈ والی بال چیمپیئن شپ میں پانچویں پوزیشن پانے والی پاکستان والی بال ٹیم کا لاہور واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔
قطر کے شہر دوحہ میں ہونے والی ورلڈ چیمپیئن شپ میں 20 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ پاکستان نے پانچویں پوزیشن اپنے نام کی تھی۔
علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے صدر سہیل خاور میر اور دیگر عہدیداران نے ٹیم کو خوش آمدید کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں تو یہی کھلاڑی ورلڈ ٹائٹل جیت سکتے ہیں۔ لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور نارووال میں والی بال کا بہت ٹیلنٹ موجود ہیں لیکن کوئی بین الاقوامی سہولیات والا ہال موجود نہیں ہے۔ ان کھلاڑیوں کو مزید ٹریننگ کروائیں گے تاکہ مستقبل میں ہونے والے ایونٹس میں اچھی کارکردگی دکھائیں۔
ٹیم کے ہیڈ کوچ کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف ہماری ٹیم نے کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ اس ٹیم میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
کپتان محمد عرفان کے مطابق اگر حکومت اس کھیل کو سپورٹ کرئے تو پاکستان ٹیم ورلڈ ٹائٹل بھی جیت سکتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل