Loading
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم مشکلات سے دوچار ہے، تاہم فاسٹ بولر محمد علی نے آخری گیند تک مقابلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
انگلینڈ نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا لیے اور پاکستان کے خلاف مجموعی برتری 357 رنز تک پہنچا دی۔ بارش کے باعث تیسرے روز صرف 24.5 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔
محمد علی کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں معجزے ہوتے ہیں، اس وقت ہم صرف امید کر سکتے ہیں اور بیٹنگ گروپ کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہدف مشکل ضرور ہوگا لیکن ناممکن نہیں، کیونکہ کرکٹ میں آخری گیند تک پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ 350 سے 400 رنز کے ہدف کا کامیاب تعاقب ماضی میں ہو چکا ہے، اس لیے پاکستان کو ذہنی مضبوطی اور یقین کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔ مشکل حالات کے باوجود قومی ٹیم کو انگلینڈ کی باقی وکٹیں جلد حاصل کرکے رنز بنانے کا راستہ تلاش کرنا ہوگا۔
محمد علی نے میچ میں اب تک مؤثر بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی دوسری اننگز میں 2 وکٹیں حاصل کی ہیں، جبکہ محمد عباس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل