Loading
دنیا کی مقبول ترین ویڈیو گیم فرنچائزز میں شامل گرینڈ تھیفٹ آٹو (جی ٹی اے) کے مداحوں کا طویل انتظار ختم ہونے کے قریب ہے کیونکہ کمپنی نے جی ٹی اے 6 کی تقریباً 26 منٹ طویل نئی جھلک جاری کر دی ہے۔
راک اسٹار گیمز کی جانب سے جاری کی گئی 26 منٹ 48 سیکنڈ کی ویڈیو مکمل طور پر پلے اسٹیشن 5 پر اِن گیم فوٹیج سے ریکارڈ کی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو کو یوٹیوب سے قبل نیٹ فلکس پر پیش کیا گیا۔
گیم کی کہانی دو مرکزی کرداروں جیسن ڈووال اور لوشیا کیمینوس کے گرد گھومتی ہے جن کے درمیان تعلق بھی کہانی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ کھلاڑی بعض مشنز کے دوران دونوں کرداروں کے درمیان سوئچ کر سکیں گے جبکہ کچھ کام صرف کسی ایک مخصوص کردار کے ذریعے ہی مکمل کیے جا سکیں گے۔
نئی جھلک میں گن فائٹس، پولیس کے ساتھ کار چیس، ہاتھا پائی اور سلو موشن جیسے ایکشن فیچرز بھی دکھائے گئے ہیں۔
کھلاڑی کے طرزِ کھیل کے مطابق جیسن اور لوشیا کی جسمانی ساخت میں بھی تبدیلی آسکے گی، ورزش کرنے سے کردار زیادہ مضبوط دکھائی دیں گے جبکہ مسلسل تھکن اور دیگر سرگرمیوں کے اثرات بھی ان کی ظاہری حالت پر نظر آسکیں گے۔
جی ٹی اے 6 کی کہانی امریکی ریاست فلوریڈا سے متاثر خیالی ریاست لیونائڈا میں پیش کی جائے گی، جس میں مشہور وائس سٹی بھی شامل ہے۔
گیم میں سوئمنگ، اسکوبا ڈائیونگ، جیٹ اسکی، کیاکنگ، اسکائی ڈائیونگ، اسٹریٹ ریسنگ، باسکٹ بال، ورزش اور نائٹ کلب سمیت متعدد سرگرمیاں دکھائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ جی ٹی اے 6 کو 19 نومبر 2026 کو پلے اسٹیشن 5 اور ایکس باکس سیریز کیلئے ریلیز کیا جائے گا جبکہ پی سی ورژن کی ریلیز کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل