Monday, August 31, 2026
 

واٹس ایپ کا اے آئی کانٹنٹ لیبل فیچر آزمائش کے لیے پیش

 



انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے چینلز کے لیے ایک نیا اے آئی کانٹنٹ لیبل فیچر متعارف کرانا شروع کر دیا ہے جس کے ذریعے چینل ایڈمنز آسانی سے یہ واضح کر سکیں گے کہ کسی پوسٹ میں موجود میڈیا مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت ایڈمنز اپ ڈیٹ شیئر کرتے وقت ’ایڈ اے آئی کانٹنٹ لیبل‘ کا آپشن منتخب کر سکیں گے۔ لیبل شامل ہونے کے بعد وہ پوسٹ کے میڈیا ببل پر نمایاں ہوگا اور اسے بعد میں ہٹایا نہیں جا سکے گا۔ چینل کھولنے والے تمام فالوورز یہ لیبل دیکھ سکیں گے۔ واٹس ایپ نے یہ سہولت پہلے اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرائی تھی۔ تاہم، اب اسے آئی او ایس تک بھی توسیع دے دی گئی ہے۔ یہ فیچر واٹس ایپ بِیٹا فار آئی او ایس 26.34.10.70 میں دستیاب ہے، جسے ٹیسٹ فلائٹ کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق بعض ممالک میں چینل ایڈمنز کے لیے قانونی طور پر بھی ضروری ہے کہ وہ اے آئی سے تیار کردہ میڈیا شیئر کرتے وقت اس کی نشاندہی کریں۔ نئے لیبل کا مقصد صارفین کو میڈیا کے ماخذ کے بارے میں زیادہ واضح معلومات فراہم کرنا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل