Loading
شہر قائد میں اولڈ سٹی ایریا میں تاجر لٹیروں کے نشانے پر آگئے کھارادر میمن مسجد کے قریب کپڑے کی دکان میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جہاں ڈاکو کھارادر تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی کپڑا لے کر فرار ہوگئے۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 3 ڈاکو دکان میں داخل ہوئے اور وہاں موجود افراد کو ایک جانب بٹھا دیا۔
ملزمان نے پہلے دکان میں نقدی تلاش کی تاہم رقم نہ ملنے پر دکان میں موجود قیمتی کپڑا اٹھانا شروع کردیا۔
فوٹیج کے مطابق ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا چھین کر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے ہیلمٹ، کیپ اور ماسک کا استعمال کیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل