Loading
کینیڈا میں ایک کتے نے 56 افراد کی پیٹھوں سے چھلانگیں لگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
صوبے البرٹا کی ایک بیس بال ٹیم نے میچ کے دوران گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی ایک منفرد کوشش کی جس میں ایک آسٹریلین شیفرڈ کتے نے 56 افراد کی پیٹھوں سے چھلانگیں لگائیں۔
https://www.facebook.com/EdmRiverhawks/posts/on-june-14-2026-during-santas-toy-takeover-jennifer-fraser-and-her-dog-chardonna/1696351052490802/
چار سالہ کتے ’شارڈونے‘ (جو ڈاگ ٹرینر جینیفر فریزر کی ملکیت ہے) نے آؤٹ فیلڈ میں سیدھی قطار میں کھڑے 56 شائقین کی پیٹھوں سے ایک ایک کرکے چھلانگ لگائی۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے قواعد کے مطابق اس کارنامے کے لیے ایک منٹ کا وقت مقرر تھا لیکن شارڈونے نے یہ ریکارڈ صرف 16 سیکنڈ میں مکمل کرلیا۔
یہ ریکارڈ ایڈمنٹن ریور ہاکس کے 14 جون کو ہونے والے میچ کے دوران قائم کیا گیا۔
https://www.facebook.com/GuinnessWorldRecords/videos/most-jumps-between-people-by-a-dog-in-one-minute-56-by-chardonnay-and-jennifer-f/1256799966537130/
جینیفر فریزر کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں اس ریکارڈ کو ایک بار پھر بہتر بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل