Loading
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبِیو نے خبردار کیا ہے کہ جو ممالک ایران کو امریکی پابندیوں سے بچنے میں مدد دیں گے انہیں بھی امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
برائن کِل میڈ شو کو انٹرویو دیتے ہوئے مارکو روبِیو نے بھارت اور ایران کے درمیان ممکنہ تجارتی معاہدے کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی تجارتی معاہدہ طے پایا ہے۔
روبیو نے کہا کہ دنیا کے ممالک اپنی آزاد خارجہ پالیسیاں رکھتے ہیں اور کئی ممالک ایران سے رابطے میں ہیں۔ تاہم ان کے مطابق کسی ملک کو ایران کے لیے ایسا نظام یا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے جس سے تہران امریکی پابندیوں سے بچ سکے یا آمدنی حاصل کرسکے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مؤقف واضح ہے کہ ایران کو پابندیوں سے بچنے میں مدد دینے والے ممالک کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
روبیو کے مطابق امریکا کو خدشہ ہے کہ ایران حاصل ہونے والی آمدنی کو دہشت گردی کی حمایت اور جوہری ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کرسکتا ہے، اس لیے ایسے ممالک کو بھی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل