Loading
پاکستان کرکٹ ٹیم نے برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات کے دوران انہیں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے دستخط والا خصوصی بیٹ تحفے میں پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ ملاقات شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں ہوئی جہاں شاہ چارلس نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے خوشگوار انداز میں گفتگو بھی کی۔
تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی شریک تھے۔
PCB Chairman Mohsin Naqvi and the Pakistan cricket team meet King Charles at Clarence House in London ????#PakistanCricket pic.twitter.com/JAtzOuDdLc
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 2, 2026
اس موقع پر پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے قومی کھلاڑیوں کا دستخط شدہ خصوصی بیٹ برطانوی بادشاہ کو پیش کیا۔
شاہ چارلس نے بیٹ دیکھ کر بابر اعظم اور محسن نقوی سے دلچسپ سوال کیا کہ کیا یہ بیٹ پاکستانی لکڑی سے تیار کیا گیا ہے؟
اس پر بابر اعظم نے جواب دیا کہ یہ پاکستانی ٹیم کی جانب سے بطور تحفہ پیش کیا گیا ہے۔
King Charles was gifted a signed bat by Pakistan's national cricket team, during their visit to Clarence House in London today. pic.twitter.com/8CCUGiLx4S
— Test Match Special (@bbctms) September 2, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل