Thursday, September 03, 2026
 

قومی ٹیم کی جیت کا تناسب 24 فیصد سے 73 فیصد پر چلا گیا، چیئرمین پی سی بی

 



پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم پر بے جا تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔ لندن میں ایک نجی چینل کو انٹرویو کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ جب سے نئے کوچز آئے ہیں قومی ٹیم ون ڈے میں آٹھویں سے پانچویں اور ٹی ٹوئنٹی میں نویں سے چھٹی پوزیشن پر آگئی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ٹیم گزشتہ چھ ون ڈے سیریز میں سے چار میں فاتح رہی لیکن تنقید کرنے والے کہتے ہیں کہ پاکستان کی کرکٹ ختم ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ جب سے نئے کوچز آئے ہیں ہمارا جیت کا تناسب مجموعی طور پر 24 فیصد سے بڑھ کر 73 فیصد ہوگیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ شکست پر تنقید کرنا سب کا حق ہے لیکن وہ کھلاڑی جنہوں نے کبھی کچھ نہیں کیا ان کا ٹیم پر تنقید کرنا مناسب نہیں ہے، کھلاڑیوں کی تذلیل برداشت نہیں کریں گے۔ محسن نقوی نے اعتراف کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہت بری ہے اور کارکردگی سے ہٹ کر بھی اس کی بہت سی وجوہات ہیں جو ابھی منظر عام پر نہیں لائی جاسکتیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی بہت بہتری کی ضرورت ہے لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ تین مہینے میں ٹیم نویں یا چھٹے نمبر سے پہلی پوزیشن پر آجائے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا جنوبی افریقا کا نمیبیا سے ہارنا اور بھارت کا آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کھانا اس بات کا ثبوت ہے کہ کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کو ہر میچ میں کامیابی کی ضمانت حاصل نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو مجھ سے بغض ہے تو مجھ پر تنقید کرے لیکن کرکٹ کو نشانہ مت بنائے۔ https://www.facebook.com/realmohsinnaqvi/videos/%DA%86%DB%8C%D8%A6%D8%B1%D9%85%DB%8C%D9%86-%D9%BE%DB%8C-%D8%B3%DB%8C-%D8%A8%DB%8C-%D9%85%D8%AD%D8%B3%D9%86-%D9%86%D9%82%D9%88%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A8%DB%92-%D8%AA%D9%86%D9%82%DB%8C%D8%AF-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%8C%D9%88%D8%A7%D9%84%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D9%88-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8mohsinnaqvi-pcb-pcbchair/1092980063308040/  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل