Thursday, September 03, 2026
 

ایران پر امریکی حملوں میں 18 افراد جاں بحق، 142 زخمی؛ بچوں کی بڑی تعداد متاثر

 



تہران: ایران کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 30 اگست سے 2 ستمبر کے دوران امریکی حملوں میں کم از کم 18 افراد جاں بحق اور 142 زخمی ہوئے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 44 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ جاں بحق افراد میں ایک بچہ اور دو خواتین شامل ہیں۔ ایرانی وزارت صحت کے مطابق امریکی حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد متاثر ہوئے ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ تازہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ اور فوجی کشیدگی کے باعث خطے میں جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ برقرار ہے۔ Iran’s Health Ministry says the latest US strikes on the country have killed at least 18 people and injured 108 others, including women and children. State news agency IRNA said on Wednesday that four people were killed — two women and two children, aged 4 and 16 — and at least… pic.twitter.com/LHWtYXvKUy — TRT World (@trtworld) September 3, 2026 ایرانی حکام کی جانب سے جاری کیے گئے ان اعداد و شمار کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل