Loading
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت تجارت میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف خود ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کی صدارت کریں گے، مجوزہ بورڈ تجارت کے مکمل سپلائی چین میں بہتری لانے اور سرحد پار تجارت سے متعلق تمام نان ٹیرف امور پر فیصلے کرے گا۔
یہ بورڈ تجارت کے فروغ کے حوالےسے سے روڈ میپ ، ٹریڈ فسیلیٹیشن انڈیکس اور مانیٹرنگ کے حوالےسے حکمت عملی ترتیب دے گا۔
وزیراعظم نے ملک کی بندرگاہوں کی استعداد کار میں بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے اور مختلف ورکنگ گروپس بنانے کی ہدایت کی۔
ورکنگ گروپس بندرگاہوں کی استعداد بہتر بنانے، متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ ، ریگولیٹری فریم ورک کی تعمیل، پری ارآئیول کلیئرنس اور بین الاقوامی تجارت میں جھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی شمولیت سے متعلق ہوں گے۔
وزیراعظم نے درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کے لیے بندرگاہوں پر مال کی ترسیل، کلیئرنس اور دیگر امور کو آسان بنانے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
بریفننگ میں کہا گیا کہ جاری اصلاحات کے تحت پورٹ چارجز میں کمی کی گئی ہے، جسکے بعد بندرگاہوں کے استعمال میں نمایاں بہتری آئی ہے، جہازوں کی آمد سے قبل گڈز ڈیکلریشن جمع کرانے کی سہولت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری، مشیر وزیراعظم برائے صنعت ہارون اختر، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت تجارت میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا.
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی. وزیراعظم محمد شہباز شریف خود ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کی صدارت کریں گے. مجوزہ بورڈ تجارت کی… pic.twitter.com/W0oDVrScZp
— Prime Minister's Office (@PakPMO) September 3, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل