Loading
کراچی میں بفرزون میں موٹرسائیکل سوارملزم گھرکی دہلیزپرکھڑی طالبہ سےموبائل فون چھین کر فرارہوگیا،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق تمیوریہ تھانے کے علاقے بفرزون سیکٹر15 اے ٹومیں گھرکی دہلیز پرکھڑی طالبہ کے ساتھ موبائل فون چھینے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں طالبہ کو گھرکی دہلیز پر کھڑا دیکھا جاسکا ہے۔
موٹر سائیکل سواراچانک طالبہ کے پاس رکتا ہے اورطالبہ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوتا ہے طالبہ موبائل فون چھین کر فرارہونے والے ملزم کو پانی کی بوتل بھی مارتی ہے لیکن ملزم فرارہوجاتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضح دیکھا جاسکتا ہے، طالبہ کے ساتھ واردات گزشتہ روزصبح پونے آٹھ بجے کے قریب پیش آئی اورپولیس بھی واردات سے لاعلم نکلی۔
ایس ایچ اوتیموریہ ثاقب خان کے مطابق ایسی کوئی واردات رپورٹ نہیں ہوئی، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل