Loading
جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور لیوی کے خلاف ملک گیر ہڑتال کے دوران حکومتی وفد مذاکرات کے لیے جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹر منصورہ پہنچ گیا۔
وفد میں سینیٹر رانا ثنا اللہ خان اور خواجہ سلمان رفیق شامل ہیں جبکہ حکومتی وفد کے رکن احسن اقبال کا انتظار ہیں، احسن اقبال کے پہنچنے کے بعد بات چیت شروع ہوگی۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے وفد کا استقبال کیا۔
جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کر رہے ہیں جبکہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ڈپٹی سیکریٹری فراست شاہ، امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری اور نوید علی بیگ شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے عوام کے لیے ریلیف پیکج پیش کیے جانے کی صورت میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن بھی حکومتی وفد سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم لیوی اور مہنگی بجلی سمیت عوامی مسائل کے خلاف ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل